سوئی ناردرن گیس کمپنی کامختلف علاقوں میں گیس معطل کرنے کا فیصلہ 

سوئی ناردرن گیس کمپنی کامختلف علاقوں میں گیس معطل کرنے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے تعمیراتی کاموں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گیس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سوئی ناردرن حکام کے مطابق اولڈ راوی پل پر گیس پائپ لائنز کے تعمیراتی کام کی وجہ سے بدھ کو گیس بند کر دی جائیگی۔ بدھ کی رات نو بجے سے لیکر جمعرات کو دوپہر بارہ بجے تک گیس معطل رہے گی۔ صداقت پارک، داتا نگر، کھوکھر روڈ، ملک پارک، احتساب پور میں گیس بند رہے گی۔ 

سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ حنیف پارک، بادامی باغ، حبیب گنج، عثمان گنج، بمبے جھگیاں، عامر روڈ پر گیس معطل ہو گی۔ افضل پارک، شادباغ، مکھن پورہ، افضل ٹاؤن، غازی روڈ، بھگت پورہ میں گیس نہیں آئیگی ۔شاہین پارک، کوٹ خواجہ سعید، چائنہ سکیم، گجر پورہ، وسان پورہ میں گیس معطل ہو گی ۔

حکام کے مطابق بھوگیوال، شیلر چوک، کالج روڈ، سلطان محمود روڈ، آصف کالونی میں گیس بند ہو گی۔لکھوڈیر، محمود بوٹی، شادی پورہ، مومن پورہ، داروغہ والا میں گیس بند رہے گی، نظیر آباد، بلال کالونی، سگیاں گاؤں، کرول پنڈ، احمد ٹاؤن میں گیس معطل رہے گی، گیس فراہمی معطل ہونے کے دوران  آلات کو بند رکھا جائے۔

Bilal Arshad

Content Writer