ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی
کیپشن: Dr. Ferdous Ashiq Awan, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

میاں محمد اشفاق: سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی جس کی تصدیق ان کے قریبی ذرائع نے کی ہے۔

 اس حوالے سے کسی بھی وقت ڈاکٹر فردوس عاشق کی جانب سے پریس کانفرنس متوقع ہے۔

 خیال رہے کہ ڈاکٹر فردوس گزشتہ کئی ماہ سے پارٹی سرگرمیوں سے بھی لاتعلق تھیں اور ایک نجی محفل میں 9 مئی کے واقعات پر بھی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے غم و غصہ کا اظہار کیا گیا تھا۔

 اسکے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کسی بھی احتجاجی کال پر بھی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان شامل نہیں ہوئیں۔

Bilal Arshad

Content Writer