ویب ڈیسک : یوم تکریم شہداء 25 مئی کو منایا جا رہا ہے، اس موقع پر ایک نجی ٹی وی چینل نےعام تعطیل کی خبر دی لیکن اس خبر کے فائل ہونے تک چھٹی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق یوم تکریم شہداء منانے کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کیا ہے، اس دن مادر وطن کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والوں کے عزت و وقار کو سربلند رکھنے کیلئے قومی عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے 25 مئی کو ریلیاں نکالی جائیں گی۔وزیر اعظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا بھی خصوصی ریلی میں شرکت کریں گے تاہم وفاقی حکومت اس دن عام تعطیل سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کر سکی۔یادرہے کہ اس سے نجی ٹی وی چینل نے رپورٹ کیا تھا کہ 25 کو عام تعطیل ہوگی ۔