دیپکا پڈوکون نے اسلام قبول کرلیا?

deepka padokon
کیپشن: deepka
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : بالی ووڈ کی  ٹاپ اسٹار آئیکون خوبصورت اداکارہ دپیکا پڈوکون کے بارے میں  پتہ چلا ہے  کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔

  رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے بارے میں ایسی  افواہ نما خبروں کا سلسلہ اُس وقت شروع ہوا جب اُن کی ایک ایسے ہار کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی جس پر فی امان اللہ لکھا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون فرانس میں ہونے والے فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے ’کانز فیسٹیول‘ میں اپنے اسٹائلش لباس اور منفرد ہار پہننے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر  وائرل ہوچکی ہیں ۔ دیپیکا پڈوکون کانز فلم فیسٹیول کے 75 ویں ایڈیشن میں ناصرف شریک تھیں بلکہ اس باوقار فیسٹیول میں آٹھ رکنی جیوری کا باضابطہ حصہ بھی تھیں۔

سیباسچی کی طرف سے تیارکردہ  خوبصورت مہارانی ہار کی تیاری میں ہرے، نیلے، سفید اور گلابی رنگ کے ہیروں کا استعمال کیا گیا جبکہ ہار کے کئی پتھروں میں سے ایک پر عربی زبان میں لکھا ہوا تھا ’فی امان اللہ‘، جس کا ترجمہ ’اللہ کی حفاظت میں دیا‘ ہے۔