میٹرو بس سروس کب چلے گی، نئی پالیسی پر غور

میٹرو بس سروس کب چلے گی، نئی پالیسی پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو اورنج لائن چلاتے چلاتے میٹرو بس سروس چلانے کے لالے پڑگئے ، عید الفطر پر لاک ڈاون میں نرمی اور ٹرانسپورٹ چلانے کی پالیسی کے باوجود میٹرو بس سروس کو چلانے کا فیصلہ نہ ہوسکا ، میٹرو بس سروس کی بندش کے اکسٹھ ویں روز اتھارٹی کا ریونیو خسارہ تئیس کروڑ اناسی لاکھ تک پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے ایس او پیز بنانے اور میٹرو بس کو چلانے کے فیصلے کی بجائے خاموشی اختیار کرلی ہے ۔دو سو مسافروں کی گنجائش والی بس میں اگر سو مسافر کے ساتھ چلائی جائے تو بھی خسارہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق میٹرو بس اتھارٹی غیر ملکی آپریٹنگ کمپنی کو فی چکر فل مسافروں کی ادائیگی کرتی ہے ۔ کم مسافروں کے ساتھ میٹرو بس چلا کر اتھارٹی کو خسارہ جبکہ کمپنی فائدے میں ہے ۔

میٹرو بس کی بندش سے اتھارٹی کو روزانہ کی بنیاد پر انتالیس لاکھ کے خسارے کا سامنا ہے ۔ جی ایم میٹرو بس اتھارٹی سید عزیر شاہ کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس کے ایس او پیز عید الفطر کے بعد بنائے جائیں گے ۔ جی ایم میٹرو بس اتھارٹی کے مطابق میٹرو بس سروس کو عید الفطر پر چلانے کا امکان نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ کورونا کے باعث بند ہونے والی آن لائن ٹرانسپورٹ سروس اوبر اور کریم نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اپنی تمام سروسز کو بحال کردیں ہیں ۔اس وقت آن لائن ٹرانسپورٹ سروس اوبر اور کریم نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں اپنی تمام سروسز کو بحال کردیا ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس اور لاک ڈاون کے باعث آن لائن ٹرانسپورٹ سروسز بند تھیں مگر تقریبا دو ماہ بعد اوبر اور کریم نے اپنی تمام سروسز کو بحال کردیا ہے۔  کمپنی کی جانب سے مسافروں کو احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے سفر کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer