(ندیم خالد) ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر واقع چائنہ سیل میلہ میں آگ لگنے سے 20 کے قریب دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں، دکاندار جمع پونجی جل جانے پر غم سے نڈھال نظر آئے.
ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر واقع چائنہ سیل میلہ میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے جس نے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دکانداروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کے گارڈ کی جانب سے بروقت اطلاع کے باوجود ریسکیو ٹیمیں 2 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں جس کی وجہ سے آگ نے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
ریسکیو آپریشن میں فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے حصہ لیا، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔