پنجاب حکومت کو ڈولفن سکواڈ پر چھ ماہ بعد ترس آہی گیا

پنجاب حکومت کو ڈولفن سکواڈ پر چھ ماہ بعد ترس آہی گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:ڈولفن سکواڈ کی موٹر سائیکل کا پہیہ دوبارہ دوڑنے کے لئے تیار،چھ ماہ بعد بالاخر ٹائروں کے پیسے مل ہی گئے۔ ایس ایس پی ایڈمن کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں ٹائر فراہم کر دیے جائیں گے۔

ڈولفن سکواڈ کو لاہور میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر چلا تو دیا گیا تاہم انکی موٹر سائیکلوں کی مرمت اور دیکھ بھال کا خیال نہ رکھا گیا۔ ایک سال بعد جب ٹائر مدت پوری کر کے خراب ہو گئے تو ایک سو چھیاسٹھ موٹر سائیکلیں گراونڈ کرنا پڑگئیں۔ایس ایس پی ایڈمن کا کہنا ہے کہ اب لاہور پولیس کو دو کروڑ روپے کے فنڈز ٹائروں کے لئے مل چکے ہیں اور ٹینڈر بھی منظور کر لیا گیا ہے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:ڈولفن فورس کی کارروائی، 2 بیٹری چور 3 سینچر گرفتار 

لاہور پولیس کے پاس چھ سو ہیوی بائیکس موجود ہیں اور اگر انکی مناسب دیکھ بھال نہ کی گئی تو یہ منصوبہ سفید ہاتھی کے مترادف ہو گا اور اسکا حال بھی ماضی کی ان فورسز کی طرح ہو گا جن کا اب نام نشان تک موجود نہیں۔