ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن فورس کی کارروائی، 2 بیٹری چور 3 سینچر گرفتار 

ڈولفن فورس کی کارروائی، 2 بیٹری چور 3 سینچر گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:ڈولفن سکواڈ نے کار سے بیٹری چوری کرتے ہوئےملزمان کو رنگے ہاتھوں  پکڑ لیا۔ ملزمان ایل او ایس کے نزدیک کار کی بیٹری چوری کر کے لے جارہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق   ملزم حبیب ریاض اور الیاس کھڑی گاڑیوں کی بیٹری اتار کر فرار ہو جاتے تھے۔ اسی طرح ڈولفن سکواڈ نے خواتین سے موبائل و پرس چھیننے والے 3ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔

 ملزمان  پبلک مقامات پر کھڑی خواتین سے موبائل و پرس چھین لیتے تھے ۔ایس پی ڈولفن سکواڈ رضوان گوندل کا کہنا تھا کہ سنیپ چیکنگ کے دائرہ کار کو مزید بڑھائیں گے ۔مستقبل میں بھی  چوروں،راہزنوں، ڈاکوؤں  اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔