سٹی 42: رمضان المبارک کےدوران پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے زیرِ اہتمام قائم کردہ بازاروں میں شہریوں نے ریکارڈ خریداری کی گئی جہاں 4 کروڑ سے زائد افراد نے 3 کروڑ 69 لاکھ 30 ہزار کلو گرام اشیائے خورد و نوش خریدیں۔
ان بازاروں میں سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیاء اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں 40 فیصد تک کم نرخ پر فراہم کی گئیں۔ جس سے عوام کو ایک ماہ میں مجموعی طور پر ایک ارب 10 کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔ صوبہ بھر میں 49 سہولت بازار، 20 سہولت آن دی گو اور 11 عارضی بازاروں سمیت مجموعی طور پر 80 بازار قائم کیے گئے جبکہ صرف لاہور میں 13 سہولت اور 10 آن دی گو بازار لگائے گئے۔
ان بازاروں میں 40 لاکھ سےزائد خریداروں کی آمد ریکارڈ کی گئی،سستے آٹے کی فراہمی بھی نمایاں رہی جہاں 29 لاکھ 30 ہزار کلو گرام آٹا فروخت ہوا اور ڈی سی ریٹ کے مقابلے میں 7.2 فیصد تک رعایت دی گئی۔