ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابِ خیبر "پاکستان زندہ باد" کے نعروں سے گونج اٹھا

بابِ خیبر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کا تاریخی مقام بابِ خیبر پر یومِ پاکستان کی پروقار تقریب ہوئی جس میں عسکری و سول حکام سمیت قبائلی مشران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں عسکری حکام ، پولیس و دیگر حکام شریک مقررین نے یومِ پاکستان کی تاریخی اہمیت پر زور دیا۔

قبائلی عوام نے ملکی سلامتی کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہمیشہ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

تقریب کے اختتام پر بابِ خیبر سے جمرود بازار تک پیدل مارچ کیا گیا۔ شرکا کی جانب سے قومی پرچم اٹھا کر ملی نغموں پر جوش و خروش کا اظہار کیا گیا۔

مقررین نے کہا کہ یومِ پاکستان تقریبات کا مقصد نئی نسل کو قومی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے.

Ansa Awais

Content Writer