رومیل الیاس : تھانہ کاہنہ کے باہر وکلاء کااے ایس پی معاذ کیخلاف احتجاج جاری ہے
احتجاجی مظاہرے میں وکلاء کی کثیر تعداد شریک، نعرے بازی کررہے ہیں ، مظاہرے میں شریک وکلاء نے ٹائرجلا کر روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔مظاہرین کا الزام ہے کہ پولیس نے وکیل رہنما وقاص اسلم کاہلوں پر تشدد کیا،مظاہرین نے اے ایس پی کاہنہ سرکل کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا
تھانہ کاہنہ کے باہر وکلاء کا احتجاج جاری ہے ، وکلاء نے قصور سے لاہور آنے والی سڑک کو روکاوٹیں لگا کر ٹریفک کے بند کر دیا،وکیل رہنما وقاص اسلم کاہلو بھی زخمی حالت میں احتجاج میں شامل ہوگئے ،
وکیل رہنما وقاص اسلم نے کہا اے ایس پی معاز نے تشدد کا نشانہ بنایا،چوکی انڈسٹریل ایریا تھانہ کاہنہ میں اے ایس پی معاز نے پانچ دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ فسطائیت کی انتہا کی۔ہمارا مطالبہ ہے کہ اے ایس پی معاز کو فوری معطل کیا جائے۔میں نائب صدر لاہور بار ایسوسی ایشن ماڈل ٹاؤن سیٹ منتخب ہوں ،لاہور بار ایسوسی ایشن کی کال پر تمام وکلا برادری اس احتجاج میں شریک ہو رہی ہے۔سڑک بند ہونے سے قصور لاہور روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،قصور سے لاہور آنے والے مسافروں کو مشکلات گاڑیوں میں محصور ہو کر رہ گئے