عیسیٰ ترین : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قوم کو یومِ پاکستان کی مبارکباد دی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا 23 مارچ عزم، یکجہتی اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ریاست ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، 23 مارچ ہمیں اتحاد، قربانی اور حب الوطنی کا درس دیتا ہے،ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے ہر قربانی دینے کا عہد کرنا ہوگا،دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے لیے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں،بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف ریاست کا ساتھ دیا، ،سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان کی بقا اور ترقی کے لیے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا،