ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاور ڈویژن کے امور پر جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قابلِ تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے ، شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کی بدولت عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف فراہم کریں گے ۔
اجلاس میں وزیراعظم نے حکام کو سولرآئزیشن پالیسی سے متعلق عوام میں پائے جانے والے ابہام کو حقائق اور اعداد و شمار کی بنیاد پر دور کرنے اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز تر کرنے کی ہدایت کی ہے۔