شہریار خان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، محسن نقوی

Shahryar Khan Ex Secretary Foreign Affairs, Ex Chairman PCB Shahryar Khan, Mohsin Naqvi, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سابق سیکرٹری خارجہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چئیرمین  شہریار خان کی  خدمات کو  تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

محسن نقوی نے شہریار خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ شہر یار خان مرحوم نے پاکستان میں کرکٹ کی ترقی کے لئے شاندار کام کیا۔