صدر آصف علی زرداری نے 397 شخصیات کو صدارتی اور سول ایوارڈ تقسیم کئے

President Asif Ali Zardari, Presidential Awards, Civil Awards, Art, Culture, Civilians, Public Service, Youm e Pakistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : یوم پاکستان پر منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران ملک کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے  397 افراد کو صدارتی و سول ایوارڈز دیئے گئے۔

صدارتی سول ایوارڈز  ان افراد کو دیئے جاتے ہیں جو اپنے اپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ حکومت پاکستان نے یوم آزادی کے موقع پر اعزازات کی فہرست جاری کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ یوم پاکستان پر ان افراد کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔ان افراد میں شعبہ ادب، موسیقی، فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شامل ہیں۔

جن ممتاز شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا ان میں نشانِ امتیازحاصل کرنے والوں میں افتخاز عارف (فن – ادب، شاعری و تحریر)ہلالِ امتیازحاصل کرنے والوں میں راحت فتح علی خاں(فن – قوالی و گائیکی)،محمد احمد شاہ (فن – ثقافت)محمود احمد طاہر بھٹی (فن – فلم ڈائریکشن و فیشن ڈیزائننگ)،محمد انور مسعود (فن – ادب، شاعری)،ستارہ امتیازحاصل کرنے والوں میںقاری حافظ بزرک شاہ الازھری (فن – قرت)،بلال لاشاری (فن – ڈائریکشن، سینماٹوگرافی و اسکرپٹ رائٹنگ)،ستیش آنند (فن – فلم پروڈکشن / ڈسٹری بیوشن)،عبدالکریم بریالی (فن – ادب)،جاوید بشیر احمد (فن – گائیکی)،فاخر محمود (فن – گائیکی)،شبنم (فن – گائیکی)پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والوں میںاستاد گلاب خیل (فن – رباب )،شازیہ منظور (فن – گائیکی)،ڈھائی بائی عرف مائی دھائی (فن – گائیکی)،ہمایوں خان (فن – گائیکی)،مرحوم عنایت حسین بھٹی (فن – اداکاری، پروڈکشن ، ڈائریکشن ، اسکرپٹ رائٹنگ)ذوالفقار علی عطرے (فن – میوزک کمپوزنگ)،عجب گل (فن – اداکاری و ڈائریکشن)،عشرت عباس (فن – ڈرامہ، تھیٹر، ریڈیو اداکار)،شاکر زیب (فن – میوزک ڈائریکشن)قادر بخش مٹھو (فن – کامیڈی)،مسرت کلانچوی (فن – اردو و سرائیکی افسانہ اور ڈرامہ نگاری)،عدنان صدیقی (فن – اداکاری، میزبان، پروڈکشن)،زبیدہ عرف نغمہ (فن – فلم آرٹسٹ)مرحوم حسن عسکری (فن – فلم کی ڈائریکشن و تحریر)،شیما کرمانی (فن – کلاسیکی رقص اور کوریوگرافی)،نصیر بیگ مرزا (فن – موازنہ، تحریر اور پروڈیوسر)،باقر عباس (فن – بانسری)غلام حسین انجم (فن – ادب، شاعری و تحریر)۔نذیر قیصر (فن – ادب، شاعری و تحریر)،افضل احمد سید (فن – ادب، شاعری و تحریر)،اہشام الدین اسیر مینگل (فن – ادب، شاعری و تحریر)،حمید رضی (فن – ادب، تحریر)۔احمد حسین مجاہد (فن – ادب، شاعری و تحریر)،غلام عباس الیاس عباس تابش (فن – ادب، شاعری)،خالد مصود خان (فن – ادب، شاعری، تحریر و کالم نگار)تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میںقاری وسیم اللہ امین (فن – قرت)،محمد شہباز قمر (فن – نعت خوانی)،سجل علی (اداکاری)،مہر بانوں کاظم عرف جگن کاظم (فن – میزبانی و اداکاری)،عبدالبتین فاروقی (فن – اداکاریالماس خان خلیل (فن – لوک پشتو گائیکی)،فضل وہاب درد (فن – گائیکی)،استاد رستم فتح علی خان (فن – کلاسیکی گائیکی)،عمران عزیز میاں (فن – قوالی)،ارباب خان خسرو (فن – الگوزا)،گلریز غوری ( فوٹوگرافی)،بندہ علی (فن – لوک فنکار)،رحمت اللہ خان (فوٹوگرافی)،خالد بن شاہین (فن – اداکاری، پروڈکشن)،شہزاد رفیق (فن – فلم ڈائریکشن)،فضا علی میرزا (فن – پروڈکشن اور اسکرین رائٹنگ)امجد شیخ (فن – فلم پروڈکشن و ڈسٹریبیوشن)،عبدالواسع چوہدری (فن – فلم و ڈرامہ اداکاری)،فاروق حسن (فن – میزبانی)،مسبح الدین قاری (فن – وژوئل آرٹسٹ)،عقیل عباس جعفری (فن – ادب، شاعری و لسانی)،علی دوست اعجاز (فن – ادب، شاعری و تحریر)،انور سین رائے (فن – ادب، شاعری و تحریر)،مشتاق علی لغاری (فن – ادب، شاعری و تحریر)،مرحوم شمس القمر (فن – ادب، شاعری و تحریر)،محمد اسمعیل (فن – ادب، تحریر)،پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ (فن – ادب، تحریر)،احمد عطااللہ (فن – ادب، شاعری)۔عزیز اعجاز (فن – ادب، شاعری)،مرحوم غلام قادر بزدار (فن – ادب، شاعری)،محمد سلیم شہزاد (فن – ادب)۔مرحوم فرخندہ بخاری (فن – ادب، شاعری و تحریر)،محمد الیاس (فن – ادب، تحریر)،نصر اللہ خان نصیر (فن – ادب، شاعری و تحقیق)اورشکیل جاذیب عرف رانا شکیل اضغر (فن – ادب، شاعری)شامل ہیں۔