یوم پاکستان دھرتی سے عہد الفت کی تجدید کادن ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز

یوم پاکستان دھرتی سے عہد الفت کی تجدید کادن ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز
کیپشن: Maryam Nawaz, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاکہنا ہے کہ 23 مارچ تحریک آزادی اور شہداء تحریک پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بھی دن ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان دھرتی سے عہد الفت کی تجدید کادن ہے۔ تعمیر پاکستان کے لئے آج بھی تحریک پاکستان والےجذبے کی ضرورت ہے۔ قوم قرارداد پاکستان منظور کرنے والے مسلم لیگ کے عمائدین کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔قرار داد پاکستان کی طرح آج قرارداد ترقی پاکستان وقت کی اشد ضرورت ہے-

مریم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ نے قیام پاکستان کی جدوجہد کی اور مسلم لیگ نواز شریف کی قیادت میں تعمیر پاکستان کی قرارداد پر عمل پیرا ہے۔ آج ہم سب کو دہشت گردی، کرپشن، غربت اور بے روزگاری کیخلاف قرارداد منظور کرنی ہے - آج حکومت کو عوام کی خدمت اورعوام کو زمہ دارشہری بننے کی قرارداد منظور کرنی ہے ، ہمیں ماحول صاف رکھنے ، پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوبصورت بنانے کی قرارداد بھی منظور کرنی ہے، نوجوانوں کو پاکستان کے استحکام اور ترقی کی کے لیے کام کام اور کام کی قرارداد کو اپنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ ہمیں پاکستان کے عظیم بانیان کے نقش قدم پرچلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ پاکستان پائندہ باد ۔