ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شرحِ سود میں 0.25 فیصد اضافہ

شرحِ سود میں 0.25 فیصد اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی مرکزی بینک نےشرحِ سود میں 0.25 فیصد اضافہ کردیا، شرح سود 4.75 سے بڑھا کر 5 فیصد کر دی گئی۔

امریکی فیڈرل ریزروز کے چیئرمین جیرومی پاؤل نے میٹنگ کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حالیہ بینکنگ بحران پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیپازیٹرز، صارفین، اور کاروباری طبقات کو اعتماد دینے کیلئے شرح سود بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ مرکزی بینک اور دیگر ایجنسیز کی جانب سے حالیہ کچھ دنوں میں اٹھائے گئے اقدامات کے باوجود بھی سسٹم بہت مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک کا یہ عمل بتاتا ہے کہ تمام ڈیپازیٹرز کی بینکنگ سسٹم میں موجود سیونگز محفوظ ہیں اور حکام ان کی جمع پونجی کی حفاظت کیلئے تمام طریقہ کار بروئے کار لانے کیلئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی مرکزی بینک کی جانب سے رواں سال شرح سود میں مزید اضافے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer