ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہدری پرویز الہی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا

Parvaiz Ilahi freed, Kot Lakhpat Jail, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : چوہدری پرویز الہی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔
 جیل حکام نے تصدیق کی ہے کہ چوہدری پرویز الہی کے وکیل ان کو  جیل سے انکےگھر روانہ ہوگئے ہیں۔
 پرویز الہی کو کچھ دن پہلے اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔ 

سابق وزیراعلی پنجاب کے خلاف کرپشن سمیت مختلف مقدمات درج تھے۔
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کی درخواست ضمانت منظورکی تھی۔
پرویز الہی کو آج لاہور ہائیکورٹ نے رہائی کو حکم دیا۔ عدالت کے حکم کے مطابق پانچ لاکھ کے مچلکے جمع ہونے اور روبکار وصولی کے بعد جیل حکام نے رہائی دی۔

تازہ اطلاعات کے مطابق پرویز الٰہی کوٹ لکھپت جیل سے جیل رہا ہوکر ظہور الہی پیلس پہنچ گئے ہیں۔

پرویز الٰہی کی ضمانت

لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الہی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

انٹی کرپشن کورٹ لاہور کا چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

جسٹس سلطان تنویر احمد نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر  سماعت کے بعد ضمانت منظور  کی۔

پرویز الٰہی کی گرفتاری

پنجاب کے انٹی کرپشن نڈیپارٹمنٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج کیا تھا۔ پرویز الہی کو اس  کیس  میں 25 اکتوبر 2023 کو گرفتار کیاگیا تھا۔