ویب ڈیسک: اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی مکاؤ مارچ کا شیڈول تبدیل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ پہلے 24 مارچ کو لاہور سے شروع ہونا تھا اب 26 مارچ سے ہوگا۔
مسلم لیگ (ن) کا آن لائن اجلاس صدر شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، جس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثنا اللّٰہ، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، عطا اللّٰہ تارڑ، اویس لغاری، خواجہ عمران نذیر اور دیگر نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ نے مہنگائی مکاؤ مارچ کی تاریخ میں تبدیلی سابق وزیراعظم نواز شریف کی اجازت سے کی ہے۔مہنگائی مکاؤ مارچ اب 26 مارچ کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ سے روانہ ہوگا۔