یوم پاکستان؛ کونسی اہم شخصیات کو اعزازات سے نوازا جائے گا؟

pakistan day award
کیپشن: 23 march awards 2021
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ملک کی 184 اہم شخصیات کو آج خدمات کے عوض اہم اعزازات سے نوازا جائے گا۔

ملک کی کونسی اہم شخصیات ہیں جن کو آج اعزازات سے نوازا جائے گا، ناموں کی فہرست سامنے آگئی۔

 نشان امتیاز 

  چھ شخصیات کو نشان امتیاز سے نوازا جائے گا، نشان امتیاز  حاصل کرنے والی شخصیات میں صادقین نقوی، پروفیسر شاکر علی،  مرحوم ظہور الحق، عابدہ پروین، مرحوم ڈاکٹر جمیل جالیبی اور  مرحوم  احمد فراز شامل ہیں۔

 تمغہ ہلال امتیاز

ملک کی اہم دو شخصیات کو تمغہ ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا،  شخصیات میں پروفیسر ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی ڈاکٹر آصف محمود جاہ شامل ہیں۔

تمغہ ہلال قائد اعظم

چینی شخصیت جیک ماہ کو تمغہ ہلال قائد اعظم سے نوازا جائے گا۔

 تمغہ ستارہ پاکستان

کوریا کی اہم شخصیت کیو جوئنگ اور کینڈا کی اہم شخصیت سلمہ عطاء اللہ جہان کو تمغہ ستارہ پاکستان سے نوازا جائے گا۔

 تمغہ ستارہ شجاعت

پاکستان کی 23 اہم شخصیات کو تمغہ ستارہ شجاعت سے نوازا جائے گا، شخصیات میں جواد قمر شہید، صفیہ حیات اللہ شہید، سردار خان شہید ،ممتاز خان داوڑ شہید، حیات اللہ خان داوڑ ، شہید محمد نیاز خان شہید ،اختر خان، محمد نوید صدیقیی شہید ،مہر محمد یاسر منظور اور شفقت اللہ ملک کو اہم اعزاز سے نوازا جائے گا۔

  پروفسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا شہید ،پروفیسر حافظ مقصود احمد شہید، ڈاکٹر بشیر احمد شہید ،ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی شہید ،ڈاکتر محمد آصف کو بھی اہم اعزاز سے نوازہ جائے گا۔شہید شفقت اللہ شہید،  یونس چنہ شہید ،ڈاکٹر ولایت علی گوپانگ شہید ،ڈاکٹر محمد جاوید شہید، ڈاکٹر منیر خان شہید، ڈاکٹر اسامہ ریاض کو بھی اہم اعزاز سے نوازہ جائے گا ،شہید ملک اشدر شہید، ڈاکٹر محمد اخلاق کو بھی اہم اعزاز سے نوازاجائے گا۔

تمغہ ستارہ امتیاز

ملک کی نامور 27 شخصیات کو تمغہ ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا،  شخصیات میں عبدالحامد راجہ، شاہد نظیر ،عبدالمجید تلوکر، ڈاکٹر ساجد بلوچ،  نعیم اللہ ڈار ،حیدر علی بھاٹے، محمد سلیم، امین بہادر، فیضان منصور، محمد انیق مرحوم، پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر فرحان سیف، بشری انصاری، طلعت حسین ،محمد عمران قریشی، سلطانہ صدیقی کو بھی اہم اعزاز سے نوازہ جائے گا۔

سید فاروق قیصر ،نعیم الطاف بخاری، مرحوم عبدالقادر، مرحومہ رتھ لیوس، برگیڈیئر رانا عرفان اور  شکیل رامے کو بھی اہم اعزاز سے نوازا جائے گا۔  کرنل فاروق شہباز، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، صبانہ کھتری، احمد عرفان اسلم، عدنان اصدر علی اور پیر سید لخت حسنین کو بھی اہم اعزاز سے نوازا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer