(مظہر عباس)کرونا سے بچاؤ کیلئے تین روزہ حکومتی اقدامات کے بعد شہر کی سڑکوں پر ٹریفک میں 75 فیصد سے اسی فیصد کمی رہی،سیف سٹی اتھارٹی کے اعداوشمار کے مطابق مختلف علاقوں میں ٹریفک بیس فیصد سے بھی کم رہی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیر کے روز جزوی طور پر لاک ڈاؤن کرتے ہوئے مارکیٹس بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔سیف سٹی ریکارڈ کے مطابق سڑکوں پر ہفتے کے روز پینتیس سے چالیس فیصد ٹریفک میں کمی ہوئی تھی جبکہ اتوار اور پیر کے روز شہر میں سڑکوں پر ٹریفک 75 فیصد سے اسی فیصد کم رہی۔اس وجہ سے سڑکیں خالی نظر آئیں ۔ سیف سٹی اتھارٹی کے اعداوشمار کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک بیس فیصد سے بھی کم رہی ۔