ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے 19 اضلاع کے 31 ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک ، عالمی ادارہ صحت کی تصدیق

پنجاب کے 19 اضلاع کے 31 ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک ، عالمی ادارہ صحت کی تصدیق
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:پنجاب میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں 19 اضلاع سے حاصل کیے گئے 31 ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک قرار دیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ ان نتائج کی تصدیق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی کر دی ہے۔

پولیو وائرس سے پاک قرار دیے جانے والے نمونوں میں لاہور سمیت صوبے کے متعدد اضلاع شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملتان، فیصل آباد، اٹک، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور گوجرانوالہ کے نمونے منفی آئے ہیں۔

اسی طرح گجرات، جھنگ، خانیوال، میانوالی، اوکاڑہ، راجن پور، راولپنڈی، رحیم یار خان، ساہیوال، سرگودھا اور سیالکوٹ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز شریف نے اس کامیابی پر محکمہ صحت، پولیو پروگرام سے وابستہ ٹیموں اور عالمی شراکت داروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کا تعاون پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں انتہائی اہم ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیو ورکرز، رضاکار، سپروائزرز اور مانیٹرز اس کامیابی کے حقیقی ہیرو ہیں جن کی انتھک محنت کے باعث مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیو وائرس کے مکمل خاتمے تک کوششیں جاری رکھی جائیں گی اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کی گنجائش نہیں ہے۔