ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ستھرا پنجاب ایجنسی کا زیرو ویسٹ آپریشن جاری

لاہور میں ستھرا پنجاب ایجنسی کا زیرو ویسٹ آپریشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہرجمیل:ستھرا پنجاب پروگرام  کے تحت لاہور میں شہر بھر میں زیرو ویسٹ آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے، جبکہ گلبرگ ٹاؤن میں خصوصی صفائی مہم کے دوران 15 ہاٹ سپاٹ ایریاز کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین  کا کہنا تھا کہ گلبرگ ٹاؤن میں ایک ہزار سے زائد ورکرز اور 134 آپریشنل گاڑیاں خصوصی صفائی آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فیروز پور روڈ پر مکینیکل واشنگ، مینوئل سویپنگ اور سکریپنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کے لیے گلبرگ ٹاؤن میں 170 لوڈر رکشے تعینات کیے گئے ہیں۔

مین بلیوارڈ گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ اور نور جہاں روڈ پر روزانہ کی بنیاد پر مکینیکل سویپنگ اور واشنگ جاری ہے۔ اس کے علاوہ علی زیب روڈ، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ، لبرٹی مارکیٹ اور برکت مارکیٹ میں صفائی آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق گارڈن ٹاؤن، جیون ہانہ پنڈ اور قذافی سٹیڈیم  کے اطراف بھی صفائی ٹیمیں متحرک ہیں، جبکہ کلمہ چوک فلائی اوور، مولانا شوکت علی روڈ، ماڈل ٹاؤن اور پیکو روڈ پر صفائی آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

ستھرا پنجاب ایجنسی کا کہنا ہے کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے زیرو ویسٹ آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔