ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی ڈی مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک، 3 فرار

سی سی ڈی مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک، 3 فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: سی سی ڈی کے مطابق مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ ٹیم کے پہنچنے پر انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی کے دوران دو ملزمان موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ تین فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان ریکارڈ یافتہ اور متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ان ملزمان نے ایک روز قبل ڈکیتی کے دوران ایک شہری کو قتل بھی کیا تھا۔

ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت عمر مقبول اور فیصل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ موقع سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔