ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محصولات کی وصولیاں: پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اوقات کار میں اضافہ، ہفتہ وار چھٹیاں بھی منسوخ

محصولات کی وصولیاں: پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اوقات کار میں اضافہ، ہفتہ وار چھٹیاں بھی منسوخ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: محصولات کے مقررہ اہداف کے حصول اور وصولیوں کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) نے اپنے تمام دفاتر کے اوقات کار میں توسیع کر دی ہے جبکہ افسران کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی ہدایت پر ہیڈکوارٹر سمیت تمام علاقائی دفاتر 30 جون تک صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کام کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ توسیع شدہ اوقات کار کا مقصد محصولات کی وصولیوں کو مزید مؤثر بنانا اور مالی سال کے اختتام سے قبل مقررہ ریونیو اہداف کا حصول یقینی بنانا ہے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے تمام افسران اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں اور وصولیوں کے عمل کو تیز بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ مالی سال کے اختتامی دنوں میں ریونیو وصولیوں کے اہداف کو مکمل کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔