عابد چودھری: جناح ہسپتال میں بھائی کی عیادت کیلئےآنیوالےشہری پرقاتلانہ حملےکامعاملہ،فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا،ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر ایاز حسین کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی،انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گارڈن ٹاؤن وسیم اکرم نے کارروائی کرکےملزم گرفتارکرلیا۔
ملزم نےذاتی رنجش کی بناپرجناح ہسپتال کےباہرفائرنگ کرکےشہری کوزخمی کردیا،شہری بھائی کی میڈیسن لینےہسپتال سےباہرگیاملزمان نےفائرنگ کرکےزخمی کردیا۔
سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔