پلاٹوں کی نیلامی سےایل ڈی اے کو بڑی آمدنی

 پلاٹوں کی نیلامی سےایل ڈی اے کو بڑی آمدنی
کیپشن: LDA Auctioned Commercial Plots
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایل ڈی اے نے 11کمرشل پلاٹ 20کروڑ9لاکھ18ہزار 800روپے میں نیلام کر دیئے.

تفصیلات کےمطابق کمرشل پلاٹوں کا نیلام عام ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹرسوک سنٹر نیو گارڈن ٹاؤن میں منعقد ہوا ۔ نیلام عام کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ ، ڈائریکٹر فنانس‘ڈائریکٹرزاسٹیٹ مینجمنٹ ، ڈائریکٹرز لینڈ ڈویلپمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران نے کی-نیلام عام کے دوران بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند54حضرات نے زر ضمانت جمع کروائی ۔

جوہرٹاؤن ،مصطفی ٹاؤن،جوبلی ٹاؤن اور تاج پورہ میں واقع کمرشل پلاٹ نیلام  کیےگئے۔ پلاٹ نمبر111سی بلاک اےجوہرٹاؤن 32لاکھ16ہزارمیں ۔پلاٹ نمبر 111ڈی بلاک اے جوہر ٹاؤن 34لاکھ55ہزار روپے میں۔پلاٹ نمبر27اے سوک سنٹر جوہرٹاؤن 7کروڑ35لاکھ روپےمیں  ، پلاٹ نمبر27ڈی سو ک سنٹر جوہر ٹاؤن 7کروڑ35لاکھ روپے۔ پلاٹ نمبر204ڈی احمد یار بلاک مصطفیٰ ٹاؤن 61لاکھ روپے جبکہ  پلاٹ نمبر310ڈی شہبازبلاک مصطفیٰ ٹاؤن 28لاکھ85ہزارروپے میں نیلام ہوا ، پلاٹ نمبر851/2بلاک ایف جوبلی ٹاؤن 71لاکھ98ہزار روپے میں نیلام ہوا، پلاٹ نمبر851/4بلاک ایف جوبلی ٹاؤن 71لاکھ98ہزار روپے، پلاٹ نمبر497کارنر بلاک ای تاج پورہ 81لاکھ66ہزارروپے میں نیلام ہوا، پلاٹ نمبر497اے بلاک ای تاج پورہ 74لاکھ 70ہزارروپے میں نیلام ہوا ، پلاٹ نمبر497بی بلاک ای تاج پورہ 81لاکھ78ہزار روپے میں نیلام کیا گیا ۔