سٹی42: قذافی اسٹیڈیم اوراطراف میں نکاسی آب کے لئےبڑامنصوبہ منظور ، پنجاب حکومت نے 65 کروڑ کی لاگت سے قذافی اسٹیڈیم میں بارشی پانی کے لئے واٹر سٹوریج ٹینک اور سیوریج منصوبے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ۔
تفصیلات کےمطابق ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نےچیئر مین پی اینڈ ڈی کی زیر صدارت اجلاس میں منصوبہ پیش کیا ، پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں منصوبے پر لگائے گئے گزشتہ اعتراضات بھی دور کردیئےگئے،چیئر مین پی اینڈ ڈی عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت اجلاس میں منصوبے کی منظوری دی گئی ۔ منصوبے میں لاگت کا ساٹھ فیصد پنجاب سپورٹس بورڈ اورچالیس فیصد حکومت پنجاب ادا کرے گی ۔
منصوبے میں چالیس لاکھ گیلن کا واٹر سٹوریج ٹینک شامل ہ جبکہ واٹر سٹوریج ٹینک سو ملی میٹر بارش کا پانی بھی محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھے گا ۔ بارشی پانی کے ٹینک کے ساتھ خصوصی ڈرین بھی تعمیر کی جائے گی،ڈرین قذافی اسٹیڈیم سے براستہ حالی روڈ ایل بلاک نالے تک جائے گی ۔ڈرین تک نکاسی آب کے لئے چالیس کیوسک کا ڈسپوزل پمپ بھی نصب کیا جائے گا۔
پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے42ویں اجلاس میں اربن ڈویلپمنٹ اور لوکل گورنمنٹ سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 1 ارب 80 کروڑ 62 لاکھ 21 ہزار روپے کی منظوری دی گئی ان میں لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے مقام پر سوئر پوائنٹ کیلئے بارشی پانی اور نکاسی آب کے انتظامات کیلئے 65 کروڑ 32 لاکھ 12 ہزار روپے اور پروگرام مینجمنٹ یونٹ اور سٹی امپلی منٹیشن یونٹ کی استعداد کار بڑھانے کے سلسلہ میں پنجاب انٹر میڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ منصوبہ اور پنجاب اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ کے تحت ریڈینس فنانسنگ منصوبہ کیلئے 1 ارب 15 کروڑ 30 لاکھ 9 ہزار روپے کی منظوری شامل ہیں۔