ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مختلف علاقوں میں بعض پیٹرول پمپس بند، کھلے پمپس پر شہریوں کا رش

مختلف علاقوں میں بعض پیٹرول پمپس بند، کھلے پمپس پر شہریوں کا رش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کاوش میمن:  مختلف علاقوں میں بعض پیٹرول پمپس بند ہونے کے باعث کھلے ہوئے پمپس پر شہریوں کا  رش دیکھنے میں آیا۔

 پیٹرولیم ڈیلرز کے مطابق ہڑتال کی کال واپس لیے جانے کے باوجود بعض پمپ مالکان نے رضاکارانہ طور پر اپنے پیٹرول پمپس بند رکھے ہیں، جس کے باعث کئی مقامات پر ایندھن کے حصول کے لیے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کی جزوی بندش اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار رد و بدل سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق غیر یقینی صورتحال کے باعث عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے اور روزمرہ سفری معمولات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو بار بار قیمتوں میں تبدیلی کے اثرات سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے جائز مسائل اور مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

عوام نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے ایندھن کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام پیٹرول پمپس معمول کے مطابق فعال رکھے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی یا ایندھن کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔