ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری تیار رہیں، رات کو گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی پیشگوئی

شہری تیار رہیں، رات کو گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:شہر میں بادل برسنے کے امکانات بدستور برقرار ہیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

 ذرائع کاکہنا ہے کہ موسم کی بدلتی صورتحال کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور حبس کی شدت میں بھی کمی آئی ہے۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے اوقات میں بارش کے امکانات نسبتاً کم ہوسکتے ہیں، تاہم رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بارش اور گرج چمک کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران موسم کی صورتحال میں مزید تبدیلی کا امکان موجود ہے۔