ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   حسن علی: لاہور میں حالیہ بارش کے بعد بارشی پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے سے شہر کے مختلف نشیبی اور پوش علاقوں میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا, متعدد سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث درجنوں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند ہو گئیں، جس سے ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی۔

والٹن روڈ سے ڈیفنس کو ملانے والی اہم سڑک پر بھی بارش کا پانی جمع ہو گیا، جس کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت متاثر رہی اور کئی شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جب بھی بارش ہوتی ہے یہ سڑک دریا کا منظر پیش کرنے لگتی ہے، جس سے روزمرہ آمدورفت شدید متاثر ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے متعدد بار متعلقہ حکام کو درخواستیں دی گئیں، تاہم تاحال کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی آب کے نظام کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے اور مستقل بنیادوں پر ایسے اقدامات کیے جائیں تاکہ بارش کے دوران سڑکوں پر پانی جمع نہ ہو اور عوام کو بار بار مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔