ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ادارے بارشی پانی کے نکاس  کے لئے   پورے جذبے سے کام جاری رکھیں:مریم نواز

 ادارے بارشی پانی کے نکاس  کے لئے   پورے جذبے سے کام جاری رکھیں:مریم نواز
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:وزیراعلی کی نگرانی میں بارشوں اور سیلابی پانی کے نکاس کے لئے  گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
لاہور سمیت بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب اور راستوں کو کلئیر کرنے   کے لئے آپریشن جاری،لاہور میں کریم بلاک، شادمان، اچھر، وحدت روڈ، ڈی سی آفس، ناصر باغ کے گردٹریفک رواں ہے۔
نکاسی آب کے بعد پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس، جی سی یونیورسٹی کی شاہراہوں پر  بھی ٹریفک رواں دواں ہو گئی جبکہ لیڈی ویلنگڈن ہسپتال، انار کلی، باغ جناح، الحمرا ہال میں بھی راستے کلئیر کردئیے گئے۔
وزیراعلی مریم نوازنے انتظامیہ اور اداروں کو ہدایت کی ہے کہ پورے جذبے سے کام جاری رکھیں۔