سکردو میں گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 4 افراد جاں بحق

Skardu Shanglos land sliding, Accident, City42
کیپشن: شدید بارشوں کے باعث اسوقت جگلوٹ سکردو روڈ 7 مقامات پر بند ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سکردو میں شنگوس کے مقام پر گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی, ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے،ایک زخمی ہوا۔

حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑی میں 8افراد سوار تھے۔

حادثے کا شکار گاڑی سکردو سے گلگت استور جارہی تھی۔راستے کی بندش کے باعث ریسیکو  اہلکاروں کو  امدادی سرھرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث سینکڑوں گاڑیاں جگلوٹ سکردو روڈ کے مختلف مقامات پر پھنس گئی ہیں، شدید بارشوں کے باعث اسوقت جگلوٹ سکردو روڈ 7 مقامات پر بند ہے۔