13 ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ‎

13 ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ‎
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں 13 ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے غیر فعال، غیرقانونی اور غیر ضروری سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر 13 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کی ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہےکہ ان میں سے کئی ایک غیر قانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث پائی گئی تھیں، محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کے ڈی سی اور تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان این جی او کو کام کرنے سے روک دیں کیونکہ حکومت پنجاب ان این جی اوز کو بند کر چکی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اب بھی 8 ہزار این جی اوز کام کر رہی ہیں، حکومت نے ان تمام این جی او کی فنڈنگ اور سرگرمیوں کا ریکارڈ مرتب کر رہی ہے۔ 
 
 
 

Shazia Bashir

Content Writer