ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیکو روڈ: لیاقت آباد میں45 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی

پیکو روڈ: لیاقت آباد میں45 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ابراہیم قریشی:لیاقت آباد پیکو روڈ کی رہائشی 45 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق خاتون غلام فاطمہ کو زہریلی گولیاں کھانے کی حالت میں تشویشناک طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تاحال خاتون کے ورثا کا کوئی بیان قلمبند نہیں کیا جا سکا۔ تھانہ لیاقت آباد میں واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر لی گئی ہے جبکہ مختلف پہلوؤں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ورثا کے بیانات کے بعد واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔