شدید دھند کے باعث ملک  بھر میں آج بھی 30 پروازیں منسوخ، 4 متبادل ائیرپورٹ منتقل

 شدید دھند کے باعث ملک  بھر میں آج بھی 30 پروازیں منسوخ، 4 متبادل ائیرپورٹ منتقل
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)دھند کے باعث فلائٹ شیڈول مسلسل متاثر ہے اور آج بھی 30 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ حد نظر محدود ہونے کی وجہ سے 4 غیر ملکی پروازیں متبادل ائیرپورٹ منتقل کردی گئیں۔ 

شارجہ اسلام آباد پی کے 182، جدہ پشاور ای آر 852 لاہور اتار لی گئیں۔ کویت سٹی شارجہ سے سیالکوٹ کی پروازیں پی کے 240 اور 210 لاہور اتاری گئیں، فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد جدہ کی سعودی ائیر لائن کی ایک پرواز منسوخ کر دی گئی۔

 اسلام آباد کوئٹہ کی 4 پروازیں پی کے 325، 326 ای آر 540، 541 پی آئی اے کی اسلام آباد گلگت پی کے 601، پی کے 602 اسلام آباد ابوظہبی، پی کے 262 دبئی 233 شارجہ 181 العین 143 کراچی اسلام آباد پی کے 6369 پی کے 370 لاہور مسقط پی ایف 733 دبئی پی کے 236 کی منسوخ کر دی گئیں۔ 

لاہور سے کوئٹہ پی آئی اے کی دو پروازیں پی کے 322 323 لاہور کراچی پی کے 6313، ای آر 520، 525 کراچی کوئٹہ پی کے 310، 311 ملتان پی کے 330 ،331 منسوخ کی گئیں۔ 

ملتان شارجہ کے لیے پی آئی اے کی دو پروازیں پی کے 293، 294 کراچی جدہ ای آر 811 پشاور ابوظہبی پی کے 217 منسوخ کردی گئی ہیں۔