اکشے کمار کے عالیشان فلیٹ کی قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے

Indian actor
کیپشن: Akshay kumar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)اکشے کمار کا شمار بالی وڈ کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے،انہوں نے بہت سی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،اداکارہ کسی بھی فلم کا خطیر معاوضہ وصول کرتے ہیں،حال ہی میں اکشے نے  ممبئی میں ایک شاندار پارٹمنٹ خریدا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے مبینہ طور پر ممبئی کے علاقے کھار ویسٹ میں ایک پرآسائش فلیٹ خریدا ہے۔ 19ویں فلور پر واقع اپارٹمنٹ 1878 اسکوائر فٹ پر محیط ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اس پراپرٹی کی رجسٹریشن 7 جنوری کو ہوئی، اس میں کار پارکنگ کے لیے 4 جگہیں مختص ہیں۔

 ذرائع  کے مطابق بالی ووڈ سٹار نے 7 کروڑ 80 لاکھ روپےمیں ایک اپارٹمنٹ خریدا ہے۔نئے فلیٹ کی خریداری کی خبر اکشے کمار کے اندھیری ویسٹ کے 5 ہزار اسکوائر فٹ کے دفتر کی 9 کروڑ میں فروخت کے فوراً بعد سامنے آئی ہے، جس میں 5 کاریں پارکس کرنے کی گنجائش موجود تھی۔