دریائے نیلم، زخمی حالت میں ملنے والی نایاب نسل کی مادہ تیندوا چل بسی

Female Leopard Neelum River
کیپشن: Female Leopard
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارسلان شیخ: مظفر آباد میں زخمی حالت میں ملنے والی مادہ تیندوا دوران علاج مرگئی جبکہ تیندوے کا شکار کیے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ 

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد سے تقریبا 35 کلومیٹر دور دریائے نیلم کے کنارے سے راہگیروں نے زخمی حالت میں تندوا دیکھا تھا۔ مقامی افراد نے جب ریسکیو کرنے کی کوشش کی تو اس نے چلانا شروع کردیا۔ بعد ازاں فی میل تیندوے کو اے جے کے وائلڈ لائف نے اسلام آباد منتقل کردیا تھا۔

مادہ تیندوے کا اسلام آباد میں مکمل ایکسرے اور طبی معائنہ کیا گیا، تیندوے کے جسم میں 6 ایل جی رائفل کے کارتوس پائے گئے۔ زخمی تیندوے  کی کمر ٹوٹ گئی تھی جبکہ نچلا دھڑ مفلوج ہوچکا تھا۔ 

دوسری جانب ماہرین کا  کہنا ہے کہ جنگلات کے قریب انسانی آبادیاں ہونے سے جنگلی جانور خاص طور پر تیندوے آبادیوں میں خوراک کے لئے گھستے ہیں اور اکثر حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں، جس سے اس کی نسل معدوم ہونے کا خدشہ ہے۔