(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد روسی سائنسدان ڈاکٹرجان عالم نے کورونا کی دوا تیار کرلی، منرو لائٹ کے استعمال سے کورونا مریض 10 دن میں مکمل صحت یاب ہو سکتا ہے۔
پاکستانی نژاد روسی سائنسدان ڈاکٹر جان عالم نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کرونا کی دوا تیار کرلی ہے جو نینو ٹیکنالوجی پر مبنی منرل سے بنی دوا ہے اور یہ دوا پانچویں جنریشن کی جدید تحقیق پر مبنی دوا ہے اُنہوں نے کہا کہ منرو لائٹ دوا کے کوئی مضر اثرات نہیں جو کہ انسانیت کے لیے نہایت مفید دوا ہے جس کو ایک دن کے بچے کو بھی استعمال کروائی جا سکتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ منرو لائٹ دوا کے استعمال سے کورونا مریض نوبلائزنگ کے 10 دن میں مکمل صحت یاب ہو سکتا ہے، اُنہوں نے کہا کہ وہ وینٹی لیٹرز پر ڈالے گئے مریض بھی اس سے فوراً صحت یاب ہو سکتے ہیں۔ڈاکٹر جان عالم نے کہا کہ اس دوا کو چہرے یا جسم کے دوسرے حصوں پر سپرے کر کے کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے اور ایک دفعہ سپرے کرنے 3-4 گھنٹے مکمل طور پر وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر جان عالم نے کہا کہ اُنہوں نے یہ دوا 7 سال قبل بنائی تھی اور 2017 میں روس میں رجسٹرڈ ہوئی، انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے دیگر ادویات بھی ایجاد کی ہیں جن میں کینسر کے خلاف بھی بہت موثر دوا ہے جس کے استعمال سے سے کینسر کا مرض مکمل صحت یاب ہوجاتا ہے ۔
آج اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو دوا کے متعلق بریف کر تے ہوئے ڈاکٹر جان عالم نے کہا کہ طب کے میدان میں گراں قدر خدمات پر حکومت روس سے 3 عدد اعلیٰ ملکی ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہوں، وہ 2018'2019 اور 2020 کے دنیا کے بہترین میڈیکل سائنس دان ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔
اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ دنیا کے پہلے سائنس دان ہیں جس نے کورونا کی دوا تیار کی ہے یہ دوا حکومت پاکستان سے بھی رجسٹرڈ ہو چکی ہے اس موقع پر ایک شخص سید عبدالرشید عباسی نے کہا کہ وہ کورونا کے مریض تھے اور اس دوا کے استعمال سے مکمل صحت یاب ہوئے۔
ڈاکٹر جان عالم نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ ان کو یہ دوا پاکستان ہسپتالوں میں کورونا مریضوں پر استعمال کر کے ان کو صحت یاب کریں، اُنہوں نے کہا کہ میں حکومت پاکستان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہوں۔