میرا نے شادی کا اعلان کر دیا

میرا نے شادی کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اہم انکشافات بھی کیے۔ ویب شو کی میزبان نے اداکارہ میرا سے اُن کی شادی سے تعلق سوال کیا کہ آپ شادی کب کر رہی ہیں؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے میرا نے کہا کہ وہ رواں سال اکتوبر میں شادی کریں گی تاہم اُنہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس سے شادی کرنے والی ہیں۔

میرا سے شو کے دوران کئی مختلف سوالات کیے گئے، ایک سوال کے جواب میں میرا نے اداکار شان شاہد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان فلم انڈسٹری کی سیاست کی کمان سنبھال لینی چاہیے۔دورانِ انٹرویو میرا نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی ندیم بیگ کی ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوں گی تاہم اداکارہ نے فلم کا نام نہیں بتایا۔

اداکارہ میرا نے ویب شو میں گفتگو کے دوران یہ بھی دعویٰ کیا کہ اُنہیں بھارت سے کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن دونوں ممالک کے خراب تعلقات کی وجہ سے وہ پیشکش قبول نہ کرسکیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے سال 2003 اور 2004 میں بھارت کا دورہ کیا تھا اور ان کی پہلی بالی ووڈ فلم ’نظر‘ 2005 میں ریلیز ہوئی تھی۔

اس کے بعد میرا نے بالی ووڈ کی دوسری فلم ’کسک‘ میں بھی کام کیا تھا جو سال 2006 میں ریلیز ہوئی تھی۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer