دھند کے باعث ٹرین آپریشن بھی متاثر

 دھند کے باعث ٹرین آپریشن بھی متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عبا س: ملک کے مختکف شہروں میں دھند کے باعث ٹرین آپریشن بھی متاثر، کوئٹہ اور کراچی سے آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔
 

تفصیلات کے مطابق ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی سے آنے والی قراقرم ایکسپریس ، پاک بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، علامہ اقبال ایکسپریس اڑھائی گھنٹے، عوام ایکسپریس دو گھنٹے پندرہ منٹ، کوئٹہ سے آنے والی ٹرین جعفر ایکسپریس دو گھنٹے دس منٹ، شالیمار ایکسپریس اور خیبر میل دو دو گھنٹے اور تیزگام ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔

 لاہور سے جانے والی متعدد ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ جن میں سے قراقرم ایکسپریس دوپہر 3 بجے کی بجائے شام 3 بجکر 30 منٹ پر، پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے  کی بجائے شام 5 بجے، کراچی ایکسپریس شام 5 بجے کی بجاۓ 6 بجکر30 منٹ، شاہ حسین   ایکسپریس رات 7 بجکر 30 منٹ کی بجائے رات 8 بجے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا.

دوسری جانب ائیرپورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق ابوظہبی سے آنے والی پرواز ای وائے 241 کو منسوخ کردیا گیا۔ ابوظہبی جانے والی اتحاد ائیر کی پرواز ای وائے 242، دبئی جانے والی پرواز پی اے 416، کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 اور کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 306 کو منسوخ کردی گئیں۔ متعدد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں،ان میں دوحہ سے آنے والی پرواز کیو آر 620 بارہ گھنٹے، دوحہ جانے والی پرواز کیو آر 621 نو گھنٹے، کویت جابے والی پرواز جے 502 نو گھنٹے، استنبول جانے والی پرواز ٹی کے 715 ساڑھے چار گھنٹے، استنبول سے آنے والی پرواز ٹی کے 714 چار گھنٹے پنتالیس منٹ تاخیر کا شکار رہیں۔ پروازوں میں تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer