رانا ثنا اللہ نے بھی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اشارہ دے دیا

رانا ثنا اللہ نے بھی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اشارہ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم : ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کیخلاف منشیات کے مقدمے میں فرد جرم کی تاریخ ایک بار پھر موخر کر دی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کاکہناہےکہ ان کے خلاف مقدمہ سلیکٹڈ جعلی وزیراعظم کے کہنے پر ہوا جس ویڈیو کا بیان منسٹر اور ڈی جی دیتے رہے وہ آج تک عدالت کو فراہم نہیں کر سکتے۔ ان پر جعلی کیس بنایا گیا ہے۔

انہوں نے فارن فنڈنگ کیس پر بات کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن میں یہ خود اعتراف کر چکے ہیں اور اعتراف جرم کےبعد چیف الیکشن کمشنر کےپاس کارروائی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ,موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے آٹا چینی ،ادویات سمیت ہر چیز کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ اگر اتحادی پیچھے ہٹے تو حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی آسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین سال سے چور کا شور مچانے والا چور پکڑا جاچکا ہے، اسرائیلی اور انڈین لابی کی فرموں سے انہوں نے پیسہ لیا اور فارن فنڈنگ کا پیسہ ملک کے خلاف استعمال کیا گیا جب کہ الیکشن کمیشن میں اس نے اعتراف جرم کرلیا ہے، اب چیف الیکشن کمیشن کے پاس انہیں سزادینےکے سواکوئی آپشن نہیں۔ چینی ،آٹا اور ادویات ملک سے غائب ہوگئی ہیں، یہ چور ٹولہ آٹا چینی اور ادویات چوری کرتا رہا ہے جب کہ براڈ شیٹ کا مالک بھی چور ہے وہ ان سے ملا ہوا ہے،  یہ وہ لوگ ہیں جو چوروں کو بھی لوٹنے والے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نےمزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد بھی آپشن ہے جو ان کے خلاف لائی جاسکتی ہے، اگر اتحادی پیچھے ہٹے تو ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی آسکتی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer