شاہکام فلائی اوور منصوبے میں اہم پیشرفت

شاہکام فلائی اوور منصوبے میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (درنایاب)  لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف انجینئر حبیب الحق رندھاوا نے شاہکام فلائی اوور منصوبے  کیلئے دس فروری تک مطلوبہ تجربہ کی حامل تعمیراتی کمپنیوں سے پری کوالیفکیشن طلب کرلیں، فلائی اوور کیلئے سی اے کیٹگری کی حامل کمپنیوں سے پیشکشیں طلب کی گئی ہیں۔

 شاہکام چوک فلائی اوور اور ایٹ گریڈ تعمیر و بحالی کیلئے منصوبہ وزیراعلیٰ نے منظور کیا تھا، فنڈز کی کمی کے باعث منصوبہ دو ماہ سے التواء کا شکار تھا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت فلائی اوور کا منصوبہ رواں مالی سال شروع کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی اینڈ ڈی نے ایل ڈی اے کو مالی سال میں محدود فنڈز جاری کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے، منصوبے پر مجموعی طور پر اڑھائی ارب سے زائد لاگت آئے گی، شاہکام چوک فلائی اوور بننے سے ٹریفک کے اژدھام اور ملحقہ آبادیوں کو ریلیف ملے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer