قطار و انتظار کی جھنجھٹ ختم، اب بلز اور چالان آن لائن جمع ہونگے

قطار و انتظار کی جھنجھٹ ختم، اب بلز اور چالان آن لائن جمع ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) قطار نہ انتظار، بلوں سے لیکر ٹیکس اور ٹریفک چالان سمیت تمام سرکاری ادائیگیاں اب آن لائن ہونگی، حکومت پنجاب نے شہریوں کو رشوت خوری سے بچانے کیلئے نئے سمارٹ پروگرام پر ورکنگ شروع کردی۔

پنجاب حکومت نے دیگر ممالک کی طرز پر پنجاب کو بھی آن لائن پورٹل پر منتقل کرنے کیلئے ورکنگ شروع کردی۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے آن لائن ای بلنگ پر کام شروع کردیا۔ حکومت نے سسٹم کیلئے 20 کروڑ کی منظوری دیدی ہے۔ محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق آن لائن سسٹم کا مقصد شہریوں کو جدت کی طرف لانا ہے تاکہ وہ گھر بیٹھ کر تمام سرکاری ادائیگیاں آن لائن پورٹل کے تحت کرسکیں۔ شہری سمارٹ فون میں آن لائن ایپ پر بھی بینک کارڈ استعمال کر کے ادائیگیاں کرسکیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بینک چالان، گیس و بجلی کے بلز، لائسنس، پاسپورٹ، ٹریفک چالان، ٹیکس اور دیگر تمام ادائیگیاں آن لائن ہوسکیں گی۔ حکام کے مطابق پروگرام کو رواں سال ہی لانچ کر دیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer