ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوائن فلوکا حملہ، گنگا رام ہسپتال کا ایک اورڈاکٹر مرض میں مبتلا

سوائن فلوکا حملہ، گنگا رام ہسپتال کا ایک اورڈاکٹر مرض میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: سوائن فلو کاحملہ جاری، گنگا رام ہسپتال کاایک اور ڈاکٹر سوائن فلو میں مبتلا ہونے کی تصدیق، مختلف ہسپتالوں میں 24 گھنٹوں کے دوران8 مشتبہ مریض داخل کر لیےگئے۔

تفصیلات کے مطابق گنگا رام ہسپتال کاایک اور ڈاکٹر سوائن فلو میں مبتلا ہوگیا۔ اس سے قبل بھی گنگا رام ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کےسوائن فلو میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کے بھی سوائن فلو سے متاثر ہونے کے باوجود ڈاکٹرز ، نرسز اورعملے کی سوائن فلو سے بچاو کیلئے ویکسینیشن اور حفاظتی کٹس کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا جاسکا۔

24گھنٹوں کے دوران سی ایم ایچ ، چلڈرن ہسپتال اور ڈاکٹرز ہسپتال میں سوائن فلو کے دو دو مشتبہ مریض داخل کیے گئے ہیں۔ فاطمہ میموریل اور علامہ اقبال ٹاون سے بھی سوائن فلو کا ایک ایک مشتبہ مریض رپورٹ کیا گیا۔

 شہر کے مختلف ہسپتالوں میں مجموعی طور پر سوائن فلو کے31 مشتبہ مریض بدستور زیرعلاج ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔