ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کی15 کا ل پر کارروائی،خاتون کو چھری سے زخمی کرنیوالی ملزمہ گرفتار

پولیس کی15 کا ل پر کارروائی،خاتون کو چھری سے زخمی کرنیوالی ملزمہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) لاہور کے تھانہ ملت پارک پولیس نے ون فائیو کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئےلڑائی جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے خاتون کو زخمی کرنے والی ملزمہ گرفتار  کر لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی شناخت نجمہ کے نام سے ہوئی، جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ملزمہ مریم نادر آباد کی رہائشی اور متاثرہ خاتون  نجمہ کی رشتہ دار ہے،ملزمہ نے خاندانی رنجش کی بنیاد پر نجمہ پر چھری سے حملہ کیا۔

  تھانہ ملت پارک پولیس نے  گرفتار ملزمہ سے چھری برآمد کرکے اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا عمل شروع کر دیا  ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے بروقت کارروائی کرنےپر ملت پارک پولیس کو شاباش دی ہے۔