ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دارالحکومت میں سکیورٹی خدشات پر بس اڈے بند ، پولیس کی وضاحت آگئی

دارالحکومت میں سکیورٹی خدشات پر بس اڈے بند ، پولیس کی وضاحت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : فیض آباد کے بس اڈوں کی سکیورٹی خدشات پر بندش کے معاملے پر وفاقی پولیس نے بندش کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی۔

اسلام آباد میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر فیض آباد کے ٹرانسپورٹ اڈے بند کر دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے انتظامیہ نے بتایا کہ یہ اقدام سیکیورٹی کے سخت خدشات کی وجہ سے کیا گیا، جس کے باعث بین الصوبائی اور اندرونِ شہر ٹرانسپورٹ سروس مکمل طور پر معطل ہو چکی ہے۔ 

بس اڈوں کی اچانک بندش کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔ 

دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے، ٹرانسپورٹرز نے اس صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مالی نقصان کا شکوہ کیا ہے اور انتظامیہ سے فیصلے پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

بس اڈوں کی بندش کے معاملے پر وفاقی پولیس نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڈے محض سیکیورٹی خدشات پر بند نہیں کیے گئے بلکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی ہو رہی ہے۔ 

پولیس کا کہنا تھا کہ وہ بس اڈے جو پولیس کے سافٹ ویئر پر مسافروں کا اندراج نہیں کر رہے یا واک تھرو گیٹس نہیں لگا رہے، ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔