عابد چودھری: سی سی ڈی کینٹ کے مبینہ مقابلے میں خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم اپنے ہی پستول سے زخمی ہو گیا۔
سی سی ڈی کے مطابق ملزم، جس کی شناخت آفاق کے نام سے ہوئی ہے، الطاف کالونی کا رہائشی ہے اور اس کی ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی تھی جس میں اسے خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے الطاف کالونی میں چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر فرار ہونے کی کوشش کی، اسی اثناء میں اس کے اپنے ہی پستول سے گولی چل گئی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔