ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ٹی سمارٹ میٹرز کی قلت،نئے کنکشنزاور تبدیلی کا کام روک دیا گیا

ایل ٹی سمارٹ میٹرز کی قلت،نئے کنکشنزاور تبدیلی کا کام روک دیا گیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( شاہد سپراء)لیسکو میں کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کے لئے ایل ٹی سمارٹ میٹرز کی قلت پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے نیو کنکشنز کیساتھ ساتھ جلنے اور خراب ہونیوالے میٹرز کی تبدیلی کا کام  روک دیا گیا۔
لیسکو میں صارفین نے ایل ٹی ٹو او یو میٹرز کے لئے ڈیمانڈ نوٹسز جمع کروا رکھے ہیں، لیسکو نے میٹرز کے علاوہ دیگر میٹریل کا اجراء کرنا شروع کر دیاہے لیکن میٹرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے صارفین کو کنکشن نہیں دیئے جا سکے۔

جلنے اور خراب ہونیوالے میٹرز کو تبدیل کرنے کی بجائے ریڈنگ بیک اپ میٹرز پر منتقل کر دی گئی ہے،لیسکو نے ایم اینڈ ٹی کی رپورٹس کی روشنی میں میٹرز کو تبدیل کرنا ہوتا ہے،خراب میٹرز کی رپورٹس جبکہ نیو کنکشن کے ڈیمانڈ نوٹسز جمع ہو چکے ہیں۔