ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چائنہ اسکیم رمضان بازاروں میں مہنگائی کا جن بے قابو، شہری پریشان

چائنہ اسکیم رمضان بازاروں میں مہنگائی کا جن بے قابو، شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: چائنہ اسکیم کے تحت قائم رمضان بازاروں میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا۔

ختلف اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

رمضان بازاروں میں چکن گوشت کی قیمت میں 15 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی کلو قیمت 431 روپے سے بڑھ کر 446 روپے ہو گئی۔ بیف 800 روپے فی کلوگرام فروخت کیا جا رہا ہے۔

آٹے کی قیمتوں میں بھی فرق دیکھا گیا ہے۔ رمضان بازار میں 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 850 روپے میں دستیاب ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں یہی تھیلا 905 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

درجہ اول گھی اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں 20 روپے سستا ہو کر 570 روپے فی کلوگرام دستیاب ہے، تاہم ہربنس پورہ کے رمضان بازار میں گھی 590 روپے فی کلوگرام فروخت کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ ناموں کے باوجود قیمتوں میں استحکام نہیں آ سکا۔